IPL 2025 : آر سی بی نے رقم کی تاریخ، ہدف کے تعاقب کا بنایا ریکارڈ

IPL 2025 : آر سی بی نے رقم کی تاریخ، ہدف کے تعاقب کا بنایا ریکارڈ

نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) نے آئی پی ایل میں اپنی ریکارڈ ساز کارکردگی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے آر سی بی کو 228 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا۔ یہ ایک ایسا ہدف تھا جسے RCB نے 18 سالوں میں پہلے کبھی حاصل نہیں کیا تھا۔ ظاہر ہے جیت تبھی ملتی جب تاریخ رقم کی جاتی۔ وراٹ کوہلی کی آر سی بی نے ایسا ہی کیا اور سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی رائل چیلنجرز بنگلورو نے آئی پی ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اب آر سی بی کی ٹیم 29 مئی کو پنجاب کنگز کے خلاف کوالیفائر ون میچ کھیلے گی۔ کوالیفائر ون پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ ایلیمینیٹر میچ گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایلیمینیٹر میں ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتی ہے۔ کوالیفائر ون جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلتی ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملتا ہے۔

آئی پی ایل 2025 میں منگل کو رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس سے ہوا۔ آر سی بی کے کپتان جیتیش شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا فیصلہ اس وقت شک کے دائرے میں آگیا جب لکھنؤ سپر جائنٹس نے 3 وکٹوں پر 227 رنز بنا ڈالے۔ لکھنؤ کی جانب سے کپتان ریشبھ پنت نے سنچری بنائی۔ پنت نے 61 گیندوں میں 118 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ ریشبھ پنت اور مچل مارش (67) نے دوسرے وکٹ کے لیے 152 رنز جوڑے۔

Corona Virus Cases: کرونا وائرس  نے ایک بار پھر ملک بھر میں لوگوں کو خوفزدہ  کر دیا


Corona Virus Cases: کرونا وائرس نے ایک بار پھر ملک بھر میں لوگوں کو خوفزدہ کر دیا

آر سی بی کو میچ جیتنے کے لیے تاریخ رقم کرنی تھی۔ سلامی بلے باز وراٹ کوہلی (54) اور فل سالٹ (30) نے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا اور تاریخ رقم کرنے کی بنیاد رکھی۔ دونوں نے 5.4 اوورز میں 61 رنز جوڑے۔ وراٹ اور رجت پاٹیدار (14) پھر ٹیم کو 90 تک لے گئے۔ اس کے بعد آر سی بی کو جلدی جلدی تین جھٹکے لگے۔ رجت پاٹیدار اور لیام لیونگسٹن کی وکٹیں 90 رنز کے اسکور پر گرگئیں۔ جب ٹیم کا اسکور 122 رنز تھا تو وراٹ کوہلی بھی آویش خان کی گیند پر آیوش بدونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تاہم اس کے بعد جتیش شرما (85) اور مینک اگرول (41) نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا دیا۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے