IPL 2025 : کرون نائر کے بعد سمیر رضوی کی طوفانی اننگز، پنجاب کے منہ سے چھینی جیت

PBKS vs DC: پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ٹاس جیتنے کے بعد دہلی نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مارکس اسٹونیس کے 16 گیندوں پر ناٹ آوٹ 44 رنز اور شریس ایئر کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت پنجاب کنگز نے ہفتہ کو دہلی کیپٹلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں آٹھ وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم 19.3 اوور میں میچ جیت گئی۔ دہلی کے لیے سمیر رضوی نے شاندار بلے بازی کی۔
ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کرنے والی دہلی کو پہلی کامیابی اس وقت ملی، جب پریانش آریہ (چھ) نے مستفیض الرحمٰن شارٹ گیند پر وکٹ کیپر ٹرسٹن اسٹبس کو کیچ تھما دیا ۔ پربھسمرن سنگھ نے 28 رنز ، جوش انگلیس نے 32 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان سریش آئیر نے 34 گیندوں پر 53 رنز بنائے جبکہ اسٹوئنس نے اپنی طوفافنی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے لگا کر پنجاب کو 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
207 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز نے 19.3 اوور میں جیت حاصل کرلی۔ اوپننگ کرنے اترے فاف ڈو پلیسس اور کے ایل راہل نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ راہل 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ فاف 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کرون نائر نے 27 گیندوں میں شاندار 44 رنز بنائے اور دہلی کی جیت کی بنیاد رکھی۔ اتل نے 22 رنز بنائے۔
ایک موقع پر میچ پھنس گیا تھا اور پنجاب کو 200 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ پر رنز درکار تھے، پھر سمیر رضوی نے اپنی 58 رنز کی شاندار بلے بازی سے پنجاب کے منہ سے جیت چھین لی۔ اس فتح میں انہیں ٹرسٹن اسٹبس کا بھرپور ساتھ ملا، جنہوں نے 18 رنز بنائے۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔