IPL Playoffs: گیارہ سالوں میں پہلی بار پنجاب گنگز رقم کرسکتی ہے تاریخ

IPL Playoffs: گیارہ سالوں میں پہلی بار پنجاب گنگز رقم کرسکتی ہے تاریخ

نئی دہلی۔ آئی پی ایل 2025 میں نئی ​​داستان لکھ رہی پنجاب کنگز 11 سال پرانی تاریخ کو دہرانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شریئس ائیرکی کپتانی میں کھیل رہی پنجاب کنگزہفتہ کو دہلی کیپٹلس کا سامنا کرے گی۔ انڈین پریمیئر لیگ کا یہ میچ دہلی کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا لیکن پنجاب کنگز کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر پنجاب کی ٹیم اس میچ میں جیت جاتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر آجائے گی۔

آئی پی ایل 2014 میں پنجاب کنگز پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر رہی لیکن پھر فائنل میں اسے شکست ہوئی۔ گزشتہ 18 سالوں میں، یہ 2014 کے علاوہ صرف ایک بار پلے آف (سیمی فائنل) تک پہنچی ہے۔ اس نے آئی پی ایل 2008 میں سیمی فائنل کھیلا تھا۔ اب پنجاب کنگز کے پاس پوائنٹس ٹیبل میں پہلی یا دوسری پوزیشن پر رہنے کا ایک بار پھر موقع ہے۔ اس کے لیے اسے دہلی کیپٹلس کو ہرانا ہوگا۔

پنجاب اور دہلی کے درمیان 8 مئی کو دھرم شالہ میں ہونے والا میچ پہلی اننگز کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اب یہ میچ 24 مئی کو جے پور میں ہونا ہے۔ اس میچ سے قبل غیر ملکی کھلاڑی مارکس اسٹوئنس، جوش انگلس، ایرون ہارڈی اور کائل جیمیسن تین روز قبل پنجاب کنگز کو جوائن کر چکے ہیں۔ اس سے ٹیم کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی تنازعہ کی وجہ سے لیگ ایک ہفتے کے لیے ملتوی ہونے کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے۔

Watermelon: گرمیوں میں تربوز کھانے کے حیرت انگیز فوائد


Watermelon: گرمیوں میں تربوز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

آئی پی ایل پلے آف میں تین مختلف ٹیموں کی کپتانی کرنے والے پہلے کپتان بننے والے شرئیس ائیر سے پنجاب کنگز کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ وہ بطور کپتان اپنی بہترین فارم کو بھی برقرار رکھنا چاہیں گے۔ ائیر نے گزشتہ سال کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹائٹل دلایا تھا، 2019 اور 2020 میں دہلی کو پلے آف میں لے گئے تھے۔ دہلی کی ٹیم ان کی کپتانی میں 2020 میں فائنل تک پہنچی تھی۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے