ممبئی انڈینز نے پلے آف کیلئے کیا کوالیفائی، دہلی کی امیدوں پر پھرا پانی، ٹاپ 4 ٹیمیں طے

ممبئی انڈینز نے پلے آف کیلئے کیا کوالیفائی، دہلی کی امیدوں پر پھرا پانی، ٹاپ 4 ٹیمیں طے

نئی دہلی : دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز  کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دہلی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ان کا پلے آف میں پہنچنے کا خواب بھی خواب ہی رہ گیا۔ ممبئی انڈینز نے 59 رنز سے شاندار جیت کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ممبئی انڈینز نے سوریہ کمار یادو کی شاندار بلے بازی کی بدولت 20 اوورز میں 180 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم 121 رنز ہی بنا سکی۔

ممبئی انڈینز بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں دہلی کیپٹلز کے خلاف ایک سست پچ پر سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) کی نصف سنچری اور نمن دھیر (24 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 21 گیندوں پر ناٹ آوٹ 57 رنز کی شراکت داری کی بدولت پانچ وکٹ پر 180 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ سوریہ کمار نے 43 گیندوں پر شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں انہوں نے سات چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ تلک ورما نے 27 اور ریان رکلٹن نے 25 رنز بنائے۔ آخر میں نمن نے آٹھ گیندوں میں دو چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 24 رنز بنائے۔

دہلی کیپٹلز کے اسپنروں میں کلدیپ یادو نے 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ وپراج نگم نے 25 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ مکیش کمار نے 48 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ آخری دو اوورز میں صورتحال مکمل طور پر بدل گئی جب ٹیم انڈیا کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سوریہ کمار اور نمن نے پانچ چھکے اور چار چوکے لگا کر 48 رنز بنائے۔ یہ دہلی کے لیے مہنگے اوورز ثابت ہوئے۔

181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز 18.2 اوور میں صرف 121 رنز بنا سکی۔ وہ اب پلے آف تک نہیں پہنچ پائے گی۔ دہلی کی شروعات خراب رہی۔ فاف ڈو پلیسس اور راہل بالترتیب 6 اور 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ سمیر رضوی نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ وپراج نے 20 رنز بنائے۔ ممبئی کی جانب سے بمراہ اور مچل سینٹنر نے شاندار گیند بازی کی اور تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Watermelon: گرمیوں میں تربوز کھانے کے حیرت انگیز فوائد


Watermelon: گرمیوں میں تربوز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

ٹاپ 4 ٹیمیں طے

دہلی کیپٹلز کا اگلا مقابلہ پنجاب کنگز سے ہونا ہے۔ یہ میچ 24 مئی کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس میں گجرات ٹائٹنز، پنجاب کنگز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور ممبئی انڈینز کے نام شامل ہیں۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے