نہ بابر، نہ رضوان اور نہ ہی آفریدی، پاکستان کی ٹی 20 ٹیم سے نکالے گئے اسٹار کھلاڑی

Pakistan Cricket News : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف اگلی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار بلے باز بابر اعظم، محمد رضوان اور تیز گیندباز شاہین آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر کردیا گیا ہے ۔ بلے باز سلمان علی آغا کپتان جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ لیجنڈ کھلاڑی فخر زمان، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لیکن بابر ، رضوان اور شاہین کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کیونکہ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ٹیم کا انتخاب موجودہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد جارح مزاج بلے باز صائم ایوب کی واپسی سے بھی میزبان پاکستان ٹیم کو تقویت ملی ہے۔ ایوب کو اس سال کے شروع میں پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کے درمیان ہی ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ کیونکہ فروری میں دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کے ٹخنے میں فریکچر ہوگیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کی پی ایس ایل کے رواں سیزن میں مسابقتی کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔
ادھر 29 سالہ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا ہے۔ انہیں 2018 کے بعد پہلی بار ٹی ٹوینٹی ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔ فرحان نے اب تک پی ایس ایل میں اپنے 10 میچوں میں 154.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 394 رنز بنائے ہیں۔ اور وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز پاکستان کے نئے کوچ مائیک ہیسن کی پہلی سیریز ہوگی، جس کے شیڈول کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔
پاکستان ٹیم:
سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔