سنیل گواسکر نے آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے بی سی سی آئی سے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

سنیل گواسکر نے آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے بی سی سی آئی سے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

نئی دہلی: اپنے اوٹ پٹانگ بیانات کے لیے مشہور سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بی سی سی آئی کو مشورہ دیا ہے۔ لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور 75 سالہ گواسکر کا ماننا ہے کہ جب 17 مئی سے آئی پی ایل 2025 دوبارہ شروع ہوگا تو اس سے موسیقی، رقص اور جشن کا ماحول ختم کردیا جانا چاہیے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سنیل گواسکر نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

سنیل گواسکر نے یہ مطالبہ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تشدد کے متاثرین کے اعزاز میں کیا ہے۔ نیچے پڑھیں گواسکر نے اسپورٹس ٹوڈے کو کیا کہا؟

“میں پوری امید کرتا ہوں کہ جو کچھ ہوا ہے اور کچھ خاندان جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، اس کے حوالے سے سٹیڈیم کو تفریح ​​سے دور رکھا جائے، وہاں صرف کھیل کھیلا جائے، ہجوم کو آنے دیں، لیکن اوورز کے درمیان کوئی میوزک نہیں، کوئی DJ کا شور نہیں ۔”

17 مئی سے دوبارہ شروع بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے 12 مئی کو آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کو 17 مئی سے چھ مقامات پر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کا فائنل 3 جون کو نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ لیگ دوبارہ شروع ہونے پر پہلا میچ 17 مئی کو بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلور اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہوگا۔

Virat Kohli: آخری 10 ٹیسٹ اننگز میں ویرات کوہلی کے اسکور


Virat Kohli: آخری 10 ٹیسٹ اننگز میں ویرات کوہلی کے اسکور

آئی پی ایل کو 8 مئی کو پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ہونے والا میچ اس وقت روک دیا گیا جب پاکستان نے چندی گڑھ کے قریب ہندوستانی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں بلیک آؤٹ ہوگیا۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے