IPL 2025 : کیا پھر ٹوٹ جائے گا وراٹ کوہلی کا خطاب جیتنے کا خواب؟

نئی دہلی : جس ٹڑافی کو جیتنے کا خواب کوئی 17 سالوں سے دیکھ رہا ہو اور ایک مرتبہ پھر وہ جیتنے کی امید کے ساتھ میدان پر جان لگا رہا ہو تبھی اس کو یہ پتہ چلے کہ اس کو اپنے سب سے خطرناک ’شکاری‘ کا ساتھ نہیں ملے گا تو پھر اس شخص کو جھٹکا لگنا لازمی ہے ۔ سیزن 18 میں جو ٹیم ٹیم فور کی ریس میں تیزی سے دوڑ رہی تھی اس پر اچانک بریک لگ سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وراٹ کوہلی کا خواب پل بھر میں چکنا چور ہو سکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق آر سی بی اور وراٹ دونوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ جوش ہیزل ووڈ باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ایک اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جوش ہیزل ووڈ کی آئی پی ایل 2025 میں واپسی پر شکوک و شبہات ہیں۔ ہیزل ووڈ ، جو کندھے کی تکلیف کی وجہ سے 3 مئی کو سی ایس کے کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے، اگر آئی پی ایل 2025 کو معطل نہیں کیا گیا ہوتا ، تو بھی اس بات کے امکانات تھے کہ وہ باقی میچوں میں نہ کھیل سکیں ۔
جوش ہیزل ووڈ ان گیند بازوں میں سے ایک ہیں جو ماضی میں انجری کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بارڈر گواسکر ٹرافی کے کچھ میچوں سے باہر ہونا پڑا تھا۔ دائیں ہاتھ کے آسٹریلیائی تیز گیند باز نے خود بتا چکا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل 2025 کے ابتدائی مرحلے کے دوران اپنی بحالی کا عمل جاری رکھا۔
آر سی بی کے کھلاڑی آئی پی ایل 2025 میں آرینج کیپ اور پرپل کیپ کی دوڑ میں بھی شامل ہیں۔ایک طرف وراٹ کوہلی 505 رنز بنا کر آرینج کیپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تو وہیں جوش ہیزل ووڈ اس وقت آر سی بی کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ ہیزل ووڈ نے اب تک 10 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اسی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ہیزل ووڈ کی انجری پر زیادہ تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ آسٹریلیائی بورڈ کو امید ہے کہ ہیزل ووڈ جون کے پہلے ہفتے میں برطانیہ میں ہونے والے کنڈیشنگ کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ ہیزل ووڈ کا آر سی بی کے لیے مزید نہ کھیلنا ان کے ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات کو کم کر سکتا ہے کیونکہ وہ اس سیزن میں ٹیم کے لیے سب سے بڑا ٹرمپ کارڈ بن گئے تھے۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔