پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان آئی پی ایل میچ رد، سیکورٹی وجوہات سے کیا گیا فیصلہ

نئی دہلی : پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ہونے والا آئی پی ایل میچ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر درمیان میں ہی منسوخ کر دیا گیا۔ کیونکہ دھرم شالہ اسٹیڈیم کے آس پاس کے علاقوں میں ہوائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جس کی وجہ سے شہر میں ’بلیک آؤٹ‘ ہوگیا۔ پنجاب کا 10.1 اوور میں ایک وکٹ پر 122 رن پر تھا جب لائٹس چلی گئیں، حالانکہ ابتدائی طور پر اس کی وجہ فلڈ لائٹس کی خرابی بتائی گئی تھی۔
لیکن بعد میں ٹیموں اور تماشائیوں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر اسٹیڈیم سے نکال لیا گیا۔ پربھسمرن سنگھ 28 گیندوں پر 50 رنز بنا کر بیٹنگ کر رہے تھے جب کہ ان کے اوپننگ پارٹنر پریانش آریہ نے 34 گیندوں پر 70 رنز بناکر تیز گیند باز ٹی نٹراجن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے، جس کے فورا بعد کھیل روکنا پڑا۔
اس سے پہلے پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تھا، جس کی وجہ سے میچ میں مزید خلل پڑا۔ یہ واقعہ پنجاب کی اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب اوپنر پریانش آریہ آؤٹ ہوئے، اور دونوں ٹیموں کو کچھ دیر کے لیے ڈریسنگ روم میں واپس جانا پڑا۔
بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ HPCA اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹاٹا آئی پی ایل میں پنجاب کنگز بمقابلہ دہلی کیپٹلز میچ (میچ 58) کو منسوخ کرنا پڑا۔ علاقے میں بجلی کی کمی کی وجہ سے HPCA اسٹیڈیم کے لائٹ ٹاورز میں سے ایک میں خرابی پیدا ہوگئی۔ بی سی سی آئی نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار کیا۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔