IPL 2025 : دھونی کا پھر نظر آیا فنشنگ انداز، چنئی نے بگاڑا کولکاتہ کا کھیل

IPL 2025 : دھونی کا پھر نظر آیا فنشنگ انداز، چنئی نے بگاڑا کولکاتہ کا کھیل

نئی دہلی : چنئی سپر کنگز نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو آخری اوور میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ CSK کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے۔ ان کی 2 وکٹیں باقی تھیں۔ اس کے بعد CSK کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے رسل کے اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر CSK کی جیت کو یقینی بنادیا۔ باقی کام انشول کمبوج نے کردیا۔ جب CSK کو ایک رن کی ضرورت تھی، کمبوج نے چوکا لگا کر CSK کو 12 میچوں میں تیسری جیت دلادی جبکہ یہ KKR کی پانچویں شکست ہے۔ کولکاتہ کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

KKR کی طرف سے دیے گئے 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے CSK نے 2 گیندیں باقی رہتے ہوئے 8 وکٹوں پر 183 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ سی ایس کے کے لیے بریوس نے 25 گیندوں میں 52 رنز بنائے جبکہ شیوم دوبے نے 45 رنز بنائے۔ رویندر جڈیجہ 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کے کے آر کے لئے تیز گیند باز ہرشیت رانا اور اسپن بولر ورون چکرورتی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے کپتان اجنکیا رہانے کی شاندار اننگز اور آندرے رسل کی شاندار اننگز کی بدولت 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ رہانے نے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر ٹیم کو تیز شروعات فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی رسل نے آخری اوورز میں 21 گیندوں میں تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر رن ریٹ میں اضافہ کیا۔

Haldi Benefits: گرمیں میں ہلدی کھنے کے فائدے


Haldi Benefits: گرمیں میں ہلدی کھنے کے فائدے

منیش پانڈے بھی 28 گیندوں میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سپر کنگز کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر نور احمد سب سے کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے 31 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے