روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے لیا ریٹائرمنٹ، انگلینڈ سیریز سے پہلے کیا اعلان

Rohit Sharma Retirement : روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک جانکاری دی۔ تاہم وہ ون ڈے میں ٹیم انڈیا کے لیے کھیلتے رہیں گے۔ روہت نے انسٹاگرام پر اپنی ڈیبیو کیپ کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ۔ ٹیم انڈیا جون میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہے، اس سے ایک ماہ قبل روہت نے ریٹائرمنٹ لے کر سبھی کو چونکا دیا ہے۔
روہت شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ڈیبیو کیپ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘سبھی کو نمسکار، میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ سفید جرسی میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ سالوں سے آپ کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں ون ڈے فارمیٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا جاری رکھوں گا۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔