IPL 2025 : ہیزل ووڈ نے پلٹی بازی… بنگلورو کی گھر پر پہلی جیت، راجستھان کو ہرایا

IPL 2025 : ہیزل ووڈ نے پلٹی بازی… بنگلورو کی گھر پر پہلی جیت، راجستھان کو ہرایا

نئی دہلی : آئی پی ایل 2025 کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے راجستھان رائلز کو 11 رنز سے ہرا یا ۔ چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے اس میچ میں راجستھان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف ملا تھا، لیکن وہ 9 وکٹوں پر 194 رنز ہی بناسکی ۔ آر سی بی کی جیت کے ہیرو تیز گیند باز ہیزل ووڈ رہے، جنہوں نے چار وکٹیں لے کر اپوزیشن ٹیم کی کمر توڑ دی ۔

یہ راجستھان کی 9 میچوں میں ساتویں شکست ہے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ جوش ہیزل ووڈ نے آر سی بی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ انہوں نے 17 ویں اور 19 ویں اوور میں 3 وکٹیں لے کر میچ کو آر سی بی کے حق میں کر دیا۔ ہیزل ووڈ نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ راجستھان رائلز کی لگاتار پانچویں شکست ہے۔

206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی ٹیم 9 وکٹوں پر صرف 194 رنز بنا سکی۔ یشسوی جیسوال اور ویبھو سوریاونشی نے راجستھان رائلز کو ایک دھماکہ دار شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 52 رنز کی شراکت داری کی۔ سوریاونشی 2 چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال ایک رن سے اپنی نصف سنچری سے چوک ہوگئے۔ وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نتیش رانا 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں کرونل پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ شیمرون ہیٹمائر 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر جیتیش شرما کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ دھرو جریل 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

Tomato: ٹماٹر کے 10 صحت کے فوائد


Tomato: ٹماٹر کے 10 صحت کے فوائد

اس سے پہلے آر سی بی نے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی (70 رنز) اور دیودت پڈیکل (50 رنز) کی نصف سنچریوں اور ان دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 51 گیندوں میں 95 رنز کی شراکت داری کی مدد سے 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے۔ کوہلی نے اپنی 42 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگائے جب کہ پیڈیکل نے 27 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ کوہلی نے بھی فل سالٹ (26) کے ساتھ 40 گیندوں پر 61 رنز کا آغاز کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے آخر میں 23 رنز بنائے اور جیتیش شرما نے ناٹ آوٹ 19 رنز بنا کر ٹیم کو 200 رنز کے پار تک پہنچا دیا۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے