IPL 2025 : ممبئی انڈینز کا جیت کا چوکا، حیدرآباد تقریبا پلے آف سے باہر!

IPL 2025 : ممبئی انڈینز کا جیت کا چوکا، حیدرآباد تقریبا پلے آف سے باہر!

نئی دہلی : ممبئی انڈینز (MI) کی چار جیت نے سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے خواب چکنا چور کر دئے ہیں۔ آئی پی ایل 2025 میں ایس آر ایچ کی یہ چھٹی شکست ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی سن رائزرز کی ٹیم پہلے آف کی ریس سے تقریباً باہر ہو گئی ہے۔ اب کوئی کرشمہ ہی انہیں پلے آف تک پہنچا سکتا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد گزشتہ سال فائنل میں پہنچی تھی۔

بدھ کو سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا فیصلہ رنگ لایا اور ممبئی کے گیند بازوں نے سن رائزرز کو 8 وکٹوں پر 143 رنز تک روک دیا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے ایک موقع پر 35 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دئے تھے، لیکن ہینرک کلاسن (71) اور ابھیشیک منوہر (43) نے اننگز کو سنبھالا اور 99 رنز جوڑے۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دیپک چاہر نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے