اگر امریکی وعدہ شکنی نہ کریں تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں، سینئر ایرانی عہدیدار

اگر امریکی وعدہ شکنی نہ کریں تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں، سینئر ایرانی عہدیدار

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان نے ماسکو میں بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں روسی میڈیا کے سوالوں کا جواب دیا۔

انہوں نے اسپوتنک نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وعدوں سے مکر نہیں جاتے اور ہر بار اپنے بیانات تبدیل نہیں کرتے ہیں تو پھر مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے۔

 تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست مذاکرات کا پانچواں دور 24 مئی کو روم میں عمان کی ثالثی منعقد ہوا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے پانچویں دور میں عمانی وزیر خارجہ نے موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے لئے ممکنہ راہ حل اور فریم ورک تجویز کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ماہرین کی جانب سے مزید کام کیا جائے گا۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران کو یورینیم افزودگی ایران کا حق حاصل ہے، تاہم ملک کا جوہری پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی سخت ترین نگرانی میں جاری ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے