دہلی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری کی طبیعت اچانک بگڑی، بغرض علاج اپولو اسپتال میں داخل

دہلی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری کی طبیعت اچانک بگڑی، بغرض علاج اپولو اسپتال میں داخل

احمد بخاری کی ناساز طبیعت سے متعلق جانکاری ان کے پوتے اریب بخاری نے دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اریب نے کہا ہے کہ ’’آپ سبھی سے گزارش ہے ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کریں۔‘‘

احمد بخاری، تصویر آئی اے این ایساحمد بخاری، تصویر آئی اے این ایس
احمد بخاری، تصویر آئی اے این ایس
user

دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی طبیعت اچانک بگڑنے کی اطلاع مل رہی ہے۔ انھیں بغرض علاج فوری طور پر پرائیویٹ اسپتال اپولو میں داخل کرایا گیا ہے۔ احمد بخاری کی ناساز طبیعت سے متعلق جانکاری ان کے پوتے سید اریب بخاری نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے۔ اریب بخاری نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے اپنے دادا کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں اریب بخاری کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’’میرے دادا، شاہی امام سید احمد بخاری کی طبیعت کچھ خراب ہو گئی ہے۔ انھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپ سبھی سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔‘‘ ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ امام بخاری کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ نے بتایا کہ انھیں ایک انفیکشن ہوا ہے، جس کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب سید احمد بخاری کی طبیعت بگڑی ہے۔ کچھ ماہ قبل بھی انھیں صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے سبب ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی انھیں کچھ دن اسپتال میں گزارنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مستقل طور پر علاج اور ہیلتھ جانچ کروا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے