آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی اختتامی تقریب کے لیے کر رہی ہے خصوصی تیاری، مسلح افواج کو اعزاز بخشنے کا منصوبہ

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی اختتامی تقریب کے لیے کر رہی ہے خصوصی تیاری، مسلح افواج کو اعزاز بخشنے کا منصوبہ

دیوجیت سائکیا نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی مسلح افواج کے تینوں سربراہان، اعلیٰ رینک کے افسران اور فوج کو ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی پر احمد آباد میں ہونے والے فائنل مقابلہ کے لیے مدعو کیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل /  تصویر: آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل /  تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

آئی پی ایل / تصویر: آئی اے این ایس

user

آئی پی ایل 2025 کا سیزن اب اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان منگل (27 مئی) کو ہونے والا مقابلہ رواں سیزن کا آخری لیگ مقابلہ تھا۔ اس کے بعد جمعرات (29 مئی) سے پلے آف کے مقابلے کھیلے جائیں گے اور پھر 3 جون کو آئی پی ایل کے 18ویں سیزن کا خطابی مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس درمیان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) آئی پی ایل کی اختتامی تقریب کی خصوصی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

بی سی سی آئی نے ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کا جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت بورڈ نے اختتامی تقریب کے لیے سی ڈی ایس کے ساتھ ساتھ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو بھی مدعو کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائکیا نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے حوالے سے کہا کہ بورڈ مسلح افواج کی بہادری، جرأت اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا، ساتھ ہی ہمیں کافی حوصلہ دیا۔ احترام کے طور پر ہم نے اختتامی تقریب کو مسلح افواج کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیوجیت سائکیا نے مزید کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی مسلح افواج کے تینوں سربراہان، اعلیٰ رینک کے افسران اور فوج کو ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی پر احمد آباد میں ہونے والے فائنل مقابلہ کے لیے مدعو کیا ہے۔‘‘ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حب الوطنی کے جذبے میں مزید اضافے کے لیے اختتامی تقریب میں فوجی بینڈ کے ذریعہ پرفارمنس پیش کیے جانے کی بھی امید ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد شائقین کی شرکت کے پیش نظر بی سی سی آئی کو امید ہے کہ اختتامی تقریب ایک کامیاب تقریب ہوگی۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے کہا کہ اگرچہ کرکٹ ایک قومی جذبہ ہے، لیکن ہمارے ملک کی خود مختاری، سالمیت اور سلامتی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب آئی پی ایل کے دوران مسلح افواج کو وقف کسی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ 2019 میں بی سی سی آئی نے چنئی میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے لیے فوجی بینڈ کو مدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد مسلح افواج کے لیے 20 کروڑ روپے دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ واضح ہو کہ پلوامہ حملے میں 44 سی آر پی ایف جوان شہید ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہند و پاک کشیدگی کا اثر آئی پی ایل پر بھی پڑا تھا اور ٹورنامنٹ کو ایک ہفتہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ جنگ بندی کے بعد آئی پی ایل کا رواں سیزن 17 مئی سے دوبارہ شروع کیا گیا، لیکن اس کے پروگرام میں تھوڑی تبدیلی کرنی پڑی۔ پہلے سے طے پروگرام کے مطابق آئی پی ایل کا فائنل 25 مئی کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جانا تھا۔ لیکن بعد میں جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق اب فائنل مقابلہ 3 جون کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح ہو کہ مسلح افواج کے اعزاز میں کچھ مقابلوں سے قبل قومی ترانہ بھی بجایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے