’براہ کرم واپس آئیے، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں‘، فاروق عبد اللہ نے سیاحوں سے پہلگام آنے کی جذباتی اپیل کی

’براہ کرم واپس آئیے، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں‘، فاروق عبد اللہ نے سیاحوں سے پہلگام آنے کی جذباتی اپیل کی

فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ’’رواں سال ہم نے لاکھوں لوگوں کے آنے کی امید کی تھی۔ لیکن جنہوں نے معصوموں کا قتل کیا ایک بار نہیں سوچا کہ ان ٹیکسی ڈرائیوروں، ہوٹل مالکوں اور پونی مالکوں پر کیا اثر پڑے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

نیشنل کانفرنس (این سی) کے سربراہ فاروق عبد اللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے باوجود سیاحوں سے جموں و کشمیر میں لوٹنے کی جذباتی اپیل کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ مقامی معیشت اور سیاحت پر منحصر رہنے والے لوگوں کی روزی روٹی پر پہلگام سانحہ کا سب سے زیادہ اثر ہوا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رواں سال ہم نے لاکھوں لوگوں کے آنے کی امید کی تھی۔ لیکن بدقسمتی سے، جنہوں نے معصوم لوگوں کا قتل کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ان ٹیکسی ڈرائیوروں، ہوٹل مالکوں اور پونی مالکوں پر کیا اثر پڑے گا۔

فاروق عبد اللہ نے سیاحت پر خطے کے انحصار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم خدا کے طرف سے دی گئی خوبصورتی کو فروخت کرتے ہیں اور روزی روٹی کماتے ہیں۔ جو ہوا اس کے لیے ہمیں بہت تکلیف ہے۔ براہ کرم واپس آئیے، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی فاروق عبد اللہ نے آنے والی امرناتھ یاترا کا بھی ذکر کیا، ہر سال ہزاروں عقیدت مند ’بھگوان شیو کے درشن‘ کے لیے کشمیر آتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ضرور یہاں آئیے کیونکہ بھولے ناتھ بھی آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں عبد اللہ نے دہشت گرد کے خلاف ہندوستان کی جاری لڑائی کو دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے بھیجے گئے کل جماعتی وفد پر بھی رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ وفود امن کا پیغام دیں گے اور اس سے معصوم لوگوں کا قتل بند ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ فاروق عبد اللہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جموں و کشمیر حکومت سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور امن کو فروغ دینے کی دوہری چیلنجوں سے نبرد آزما ہے۔ عبد اللہ فاروق کی سیاحوں سے واپسی کی اپیل مقامی معیشت کو بحال کرنے کی کوشش ہے، جو حالیہ دہشت گردانہ حملہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں 4 دہشت گردوں نے 26 لوگوں کو قتل کر دیا تھا۔ جس کے جواب میں فوج نے 7 مئی کو ’آپریشن سندور‘ شروع کیا اور مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے