ایران اور عمان کے درمیان تعاون کی 18 یاد داشتوں پر دستخط

ایران اور عمان کے درمیان تعاون کی 18 یاد داشتوں پر دستخط

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے عمان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان تعاون کی 18 دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

مفاہمتی یاد داشتوں میں صحت، دفاع، میڈیا، ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی سمیت  قانونی، اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور تعلیمی، شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے معاہدے شامل ہیں ۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کی بھی نقاب کشائی کی گئی جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی علامت ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے