آئی پی ایل 2025: لکھنؤ کو شکست دے کر بنگلورو نے ’ٹاپ-2‘ میں بنائی جگہ، کوالیفائر-1 میں پنجاب سے ہوگا مقابلہ

لکھنؤ کے میدان پر آج آئی پی ایل 2025 کا انتہائی دلچسپ مقابلہ کھیلا گیا، جس میں لکھنؤ کو ایک بڑا اسکور بنانے کے باوجود 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ نے بنگلورو کے سامنے جیت کے لیے 228 رنوں کا پہاڑ رکھا تھا، لیکن وراٹ کوہلی اور جیتیش شرما کی تیز طرار نصف سنچریوں کی بدولت یہ ہدف بنگلورو نے محض 4 وکٹ کے نقصان پر 18.4 اوورس میں ہی حاصل کر لیا۔