امریکہ میں کہرام مچا رہا کورونا، ایک ہفتہ میں تقریباً 350 اموات

امریکہ میں کہرام مچا رہا کورونا، ایک ہفتہ میں تقریباً 350 اموات

سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق گزشتہ ہفتہ 350 امریکیوں کی موت کووڈ-19 کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ تعداد پہلے کے مقابلے میں کم ہے، لیکن فکر اب بھی بنی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایسکورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس نے پھر سے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان ہو یا امریکہ، دونوں ہی ممالک میں کووڈ-19 کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان کے لیے ایک اچھی بات یہ ہے کہ صرف مریض ہی سامنے آ رہے ہیں، اموات نہیں ہو رہی۔ امریکہ میں تو ہر ہفتہ سینکڑوں اموات کورونا کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ یعنی امریکہ میں کورونا نے کہرام مچا رکھا ہے۔

امریکہ میں کورونا ایک بار پھر مہلک ثابت ہو رہا ہے۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق گزشتہ ہفتہ 350 امریکیوں کی موت کووڈ-19 کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ تعداد پہلے کے مقابلے میں کم ہے، لیکن فکر انگیز تو ہے ہی۔ ایک نیا سَب ویریئنٹ این بی 1.8.1 امریکہ سمیت ایشیا، سنگاپور اور ہانگ کانگ میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ سائنسدانوں کی مانیں تو یہ ویریئنٹ زیادہ متعدی ہے، حالانکہ اس کی سنگینی سے متعلق ریسرچ اب بھی جاری ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صرف 23 فیصد بالغوں نے ہی اپڈیٹیڈ ویکسین لی ہے۔ بچوں میں یہ تعداد تو محض 13 فیصد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانا اور وقت کے ساتھ قوت مدافعت کا کمزور ہونا، دونوں مل کر بدتر حالت کی وجہ بن رہے ہیں۔ بزرگوں اور پہلے سے بیمار لوگوں میں وائرس کا اثر زیادہ ہو رہا ہے۔ اس لیے 65 سال سے اوپر کے لوگوں کو ہر 6 ماہ میں ویکسین کی 2 خوراک لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکہ میں حالات خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ تب تک علاج شروع نہیں کرتے جب تک حالت بگڑ نہ جائے۔ امریکہ میں مولنوپیراویر (مرک)، پیکسلووڈ (فائزر) جیسی اینٹی وائرل گولیاں دستیاب ہیں، جو علامت شروع ہونے کے 5 دن کے اندر لی جا سکتی ہیں۔ لیکن کئی لوگ ان کا صحیح وقت پر استعمال نہیں کرتے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صحیح وقت پر ٹیسٹ اور دوا سے سنگین انفیکشن کو روکا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے