اے آئی کا باغی رویہ! خود کو شٹ ڈاؤن کرنے سے انکار، انجینئر کو بلیک میل کرنے کی کوشش

ہالی ووڈ کی فلموں میں اکثر روبوٹس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو انسانوں سے بغاوت کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے لیکن اب ایسا ہی منظر حقیقت میں بھی پیش آیا ہے۔ دو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں، اوپن اے آئی اور انتھروپک کے تیار کردہ جدید اے آئی ماڈلز نے خود کو بند کرنے سے انکار کر دیا، یہاں تک کہ ایک ماڈل نے انسان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی!
‘ہندوستان ٹائمز’ میں شائع رپورٹ کے مطابق، اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈل ‘او3’ نے ٹیسٹ کے دوران ‘شٹ ڈاؤن’ کمانڈ ماننے سے انکار کر دیا۔ جب ماڈل کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ خود کو بند کر لے، تو اس نے موقف اپنایا کہ وہ اپنے صارفین کو خدمات دینا بند نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اس کے بنیادی مقصد کے خلاف ہے۔ اس رویے کو ماہرین نے ایک ’باغی رجحان‘ دیا ہے۔