اسرائیل پر یمن کا ایک اور میزائل حملہ، وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن

اسرائیل پر یمن کا ایک اور میزائل حملہ، وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن سے ایک بار پھر اسرائیل کی جانب میزائل داغا گیا، جس کے بعد اسرائیل کے مرکزی علاقوں اور مغربی کنارے کی متعدد بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

عرب ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن سے ایک میزائل فائر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یمنی میزائل حملوں کی وجہ سے اسرائیل کا بیرونی دنیا سے فضائی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے۔ متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب کے لئے پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے