مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر کے مشیر مہدی سنائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ کل پیر کو ڈاکٹر پزشکیان ہمارے برادر پڑوسی ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی کریں گے، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پچھلے سال باہمی تجارت کا حجم تین ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جب کہ رواں برس مزید اضافے کی گنجائش ہے۔
سنائی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خطے کے استحکام اور ثبات امن کے لیے مشاورت جاری ہے۔