ملتان، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی پہلی برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں تقریب

ملتان، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی پہلی برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں تقریب

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا، برسی کی تقریب میں علمائے کرام، اساتذہ، شعراء اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے اسکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، علامہ سید کاشف ظہور نقوی، حافظ محمد اسلم، عبدالماجد وٹو، نورالامین خاکوانی، پیر عبدالرحمن گیلانی اور انچارج خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران ملتان خانم زاہدہ بخاری نے خطاب کیا۔

رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہید ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایک جہاں دیدہ شخصیت تھیں وہ جس سے بھی ملتے اپنا گرویدہ بنا لیتے، اُن کا آخری دورہ پاکستان ہر حوالے سے کامیاب اور یادگار رہا، پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور ہمسائے کا تعلق مثالی ہے، اس وقت عالم اسلام کو متحدہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، آج عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی زیادہ ضرورت ہے، مسلم ممالک کے خلاف بڑھتی ہوئی صیہونی سازشیں مسلم حکمرانوں کی خاموشی اور بے توجہی کا نتیجہ ہیں۔ 

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے