اسنیپ بیک میکانزم فعال کیا گیا تو سخت ردعمل دکھائیں گے، ایران

اسنیپ بیک میکانزم فعال کیا گیا تو سخت ردعمل دکھائیں گے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری معاہدے کے تحت اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوشش کی گئی تو تہران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات کے دوران عراقچی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات پر ایک جامع رپورٹ پیش کی اور اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونے والے پانچویں دور پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

صہیونی حکومت کی جانب سے ایران میں یورینیم افزودگی کی مخالفت اور دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی سے باز رہنے کا انتباہ کیا اور کہا کہ ایسی کوئی بھی کارروائی پورے خطے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کی پالیسی واضح ہے اور مذاکرات کے دوران کسی دباؤ یا دھمکی کو قبول نہیں کرے گا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ آئندہ دور کے مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا تعین ابھی نہیں ہوا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے