یمن کا بن گورین ہوائی اڈے پر نیا میزائل حملہ، صیہونی پناہ گاہوں کو بھاگ گئے

یمن کا بن گورین ہوائی اڈے پر نیا میزائل حملہ، صیہونی پناہ گاہوں کو بھاگ گئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے قابض رژیم کے بن گورین ہوائی اڈے پر نئے میزائل حملے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میزائل یونٹ نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران بن گورین ہوائی اڈے کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ میزائل میزائل حملے کی وجہ سے خوف کے مارے لاکھوں صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے جب کہ تمام پروازیں معطل ہو گئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم بن گورین ہوائی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بناتے رہیں گے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دے کر کہا: جب تک غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کا خاتمہ نہیں تب تک ہماری انتقامی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے