مرکز کی چار ریاستوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر خصوصی نظر

مرکز کی چار ریاستوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر خصوصی نظر

کووڈ کے معاملے ہندوستان میں خاص طور پر کیرالہ، تامل ناڈو، مہاراشٹر اور کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں۔  تمل ناڈو نے عوامی مقامات پر ماسک کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

ہندوستان میں کووڈ19 کے JN.1 کے مختلف معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ، یوپی جیسی ریاستوں میں بھی معاملے آنے لگے ہیں۔ کیرالہ، مہاراشٹر، کیرالہ اور تمل ناڈو میں سب سے زیادہ کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کیرالہ حکومت نے تمام اضلاع میں سخت نگرانی اور  رینڈم یعنی بے ترتیب کووڈ ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔ تامل ناڈو حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دے دیا۔

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی صحت سکریٹری نے ہفتہ کو جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت چوکس ہے اور اپنی مختلف ایجنسیوں کے ذریعے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

کرناٹک میں ہفتہ کو کورونا کے پانچ نئے معاملے سامنے آئے۔ بنگلورو کے ایسٹر اسپتال میں ایک 84 سالہ مریض کی کورونا سے موت ہوگئی۔ مریض کو 17 مئی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ کرناٹک میں 38 کیس رپورٹ ہوئے  ہیں جن میں سے 32 بنگلورو میں سرگرم ہیں۔

دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے لیے کورونا گائیڈ لائنز کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ جس میں اسپتالوں کو بستر، آکسیجن، ادویات اور ویکسین کی دستیابی کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ جمعہ کو وزیر صحت پنکج سنگھ نے کہا کہ جمعرات تک کورونا کے 23 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ہفتہ تک، مہاراشٹر میں کل 166 ایکٹو کیسز ہیں۔ جنوری سے اب تک 7,144 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو 47 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ممبئی سے 30، پونے سے 7، نوی ممبئی سے 3 اورٹھانے سے 6۔ ہفتہ کو،  واضح رہےجنوری کے بعد سے کورونا کی وجہ سے چوتھی موت واقع ہوئی۔ ٹھانے کے اسپتال میں 21 سالہ نوجوان کی کورونا سے موت ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے