چینی سفیر کی ایرانی صدر کے مشیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

چینی سفیر کی ایرانی صدر کے مشیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عوامی جمہوریہ چین کے سفیر  زہونگ پائوو نے ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی سے ملاقات کی

اس ملاقات میں ایرانی صدر کے سیاسی مشیر نے کہا کہ ایران، چین اور روس کے سہ فریقی تعلقات وسیع اور متنوع ہو رہے ہیں اور ہم بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں تعمیری کثیر الجہتی تعاون کر سکتے ہیں۔

سنائی نے خطے اور دنیا میں چین کے تعمیری کردار پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی سیاسی اعتماد کے باعث مختلف علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں تعلقات کی سطح میں بہتری آئے گی۔

ملاقات میں چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایشیا کی دو عظیم تہذیبوں کے درمیان دو ہزار سال پرانے تعلقات کو تاریخی اہمیت کے حامل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

زہونگ پائوو نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ایران کے موقف کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چین، امریکہ کے ساتھ ایران کے بالواسطہ مذاکرات کے جاری رہنے اور اس چینل کے ذریعے ایران کے قومی حقوق اور مفادات کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔

چینی سفیر نے اس سال ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے انعقاد اور اس تنظیم کے فریم ورک کے اندر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور ان کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے