نتن یاہو پر تنقید کے بعد کنیسٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کا رکن برطرف

نتن یاہو پر تنقید کے بعد کنیسٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کا رکن برطرف

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے رکن کو اس کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق نتن یاہو کی زیرقیادت لیکود پارٹی نے عمیت ہالوی کو اس وقت کمیٹی سے ہٹا دیا جب وہ حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے ریزرو فوجیوں کی سروس میں توسیع کے مخالفین کے ساتھ جاملے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ہالوی اور صہیونی وزیر جنگ اسرائیل کاتز کے درمیان کنسٹ میں شدید لفظی جھڑپ ہوئی۔ کاتز نے پارٹی کے داخلی اجلاس میں ہالوی کو سابق فوجی افسر اور سیاستدان یائیر گولان سے تشبیہ دی، جسے لیکود کے حامیوں نے سخت توہین سمجھا۔

یہ تنازع ایسے وقت پر کھڑا ہوا جب یائیر گولان نے حالیہ دنوں میں ایک بیان میں کہا تھا کہ صہیونی فوجی بچوں کو محض تفریح کے لیے قتل کرتے ہیں۔ جس کے بعد ان پر شدید تنقید اور الزامات کی لہر دوڑ گئی تھی۔

عمید ہالوی کی اس برطرفی کو اندرونی اختلافات اور حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھانے والے اراکین کے خلاف سخت پیغام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے