مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے آگاہ کیا کہ قابض صیہونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 79 فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79 میتیں ہسپتالوں میں لائی گئیں، جب کہ 211 افراد زخمی ہوئے، جس سے اسرائیلی حملے میں زخمیوں کی تعداد 122,593 ہو گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جب کہ قابض فوج ریسکیو ٹیموں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ۔
مذکورہ وزارت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 07 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی کی جارحیت میں کم از کم 53,901 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔