مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا: صیہونی حکومت کی جارحیت کے باوجود جنوبی لبنان کے باشندے ملک کے میونسپل اور سٹی کونسل کے انتخابات میں بھرپور ووٹ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان انتخابات میں جنوبی لبنان کے باشندوں کی شرکت کا پیغام یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے عہد پر قائم ہیں اور ہم یوم مزاحمت پر شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کو یاد کرتے ہیں۔
فضل اللہ نے مزید کہا کہ ملک کے جنوبی علاقے میں لبنانی مجاہدین نے شہید مقاومت کے خون سے الہام لیتے ہوئے بھرپور جنگ کی اور دشمن کو اپنے مقاصد حاصل کرنے نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پر اس وقت اہم سخت ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں، جن میں ملک کی سرزمین کو آزاد کرانا، قیدیوں کی واپسی اور جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو شامل ہے۔