پاکستان کے خلاف ہندوستان کی سختی برقرار، پاکستانی طیاروں کے لیے ایئر اسپیس 23 جون تک رہے گا بند
پہلگام حملہ کے بعد ہندوستان نے پاکستان پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے اس کے طیاروں کے لیے اپنا ایئر اسپیس 23 مئی تک بند کر دیا تھا، اب یہ پابندی مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا طیارہ، تصویر سوشل میڈیا
پہلگام حملہ کے بعد پاکستان پر ہندوستان کی سختیاں برقرار ہیں۔ اس سختی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے ہندوستان نے پاکستانی طیاروں کے لیے ہندوستانی ایئر اسپیس میں داخل ہونے پر 23 مئی تک لگی پابندی کو مزید ایک باہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کی وزارت برائے شہری ہوابازی کی ہدایت پر لیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب کوئی بھی پاکستان رجسٹرڈ طیارہ، چاہے وہ شہری ہو یا فوجی، مزید ایک ماہ (23 جون) تک ہندوستانی ایئر اسپیس کا استعمال نہیں کر پائے گا۔
پاکستانی طیاروں پر نافذ یہ پابندی 23 مئی 2025 سے ہی اثرانداز ہو گئی ہے اور آئندہ ایک ماہ، یعنی 23 جون تک نافذ رہے گی۔ اس میں نہ صرف پاکستان کی ایئرلائنس کو شامل کیا گیا ہے، بلکہ ان کے ذریعہ کرایہ پر لیے گئے طیارہ اور آپریٹر بھی اس روک کے دائرے میں آئیں گے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کی سیکورٹی ترجیحات اور علاقائی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے مدنظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے سرحد پر بڑھتی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے معاملوں میں پاکستان کے کردار پر ہندوستان کی سخت نظر ہے۔ ایئراسپیس کے استعمال پر پابندی اسی سفارتی دباؤ کے حصے کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ ہندوستان پہلے بھی ایسی پابندیوں کا سہارا لے چکا ہے، خصوصاً جب دو فریقی تعلقات بے حد ذیلی سطح پر ہوں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔