مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ہے کہ ہم 12 اپریل کو مسقط میں شروع کئے گئے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے روم پہنچے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ہدف کے حصول کے لیے طے شدہ فریم ورک کے اندر مذاکرات کے پانچویں دور میں داخل ہو رہے ہیں۔
بقائی نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایک ایسی قوم کی استقامت اور طویل المدتی مزاحمت کا نتیجہ ہے جو اس نے بڑی مشقت سے حاصل کی ہے اور نمائندوں سے توقع ہے کہ وہ ایرانی قوم کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھائیں گے۔