مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ریاست ورجینیا میں مرکزی انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ہیڈکوارٹر کے باہر ایک خاتون پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی چلا دی۔
تاحال فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون کی شناخت یا اس کی وجوہات کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سی آئی اے کے دفتر کے باہر موجود ایک فرد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
سی آئی اے کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد ادارے کے ہیڈکوارٹر کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک خاتون ڈرائیور سی آئی اے کے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی۔ یہ گذشتہ دو ماہ کے دوران سی آئی اے ہیڈکوارٹر پر پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔