اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘

ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’کلام: دی میزائل مین آف انڈیا‘ کا باضابطہ اعلان کانز فلم فیسٹیول میں کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں جنوبی ہند کے مشہور اداکار دھنُش مرکزی کردار ادا کریں گے اور اس کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس ے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
ڈاکٹر کلام پر فلم بنانے کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ ہر عمر اور طبقے کے لوگ ان کی متاثر کن زندگی کو سلور اسکرین پر دیکھنے کے خواہاں تھے۔ اب یہ انتظار ختم ہو چکا ہے اور فلم کے اعلان کے ساتھ ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔