سلمان خان کی سکیورٹی میں پھر چوک! دو دن میں دو افراد کی غیر قانونی طور پر ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ میں داخلے کی کوشش

سلمان خان کو ماضی میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ بھی ہو چکا ہے، جس کے بعد حکومتِ مہاراشٹر نے ان کی سکیورٹی میں اضافہ کیا تھا۔ اس وقت سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس جوان تعینات ہیں، اس کے باوجود مسلسل دو دن میں دو افراد کا اندر گھسنے کی کوشش کرنا سکیورٹی کے لیے سنگین چیلنج بن گیا ہے۔
ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ مملکت برائے داخلہ، یوگیش قدم نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کی جان کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے ، اور سکیورٹی ایجنسیاں پوری طرح چوکنا ہیں۔ تاہم، بار بار ہونے والے ان واقعات نے سلمان خان کے مداحوں میں بھی بے چینی پیدا کر دی ہے۔