سفارت کاروں پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول ہے، یورپی یونین

سفارت کاروں پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول ہے، یورپی یونین

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے جنین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے یورپی سفارت کاروں پر حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔ 

اسرائیلی قابض افواج نے یورپی سفارت کاروں کے فلسطین میں مغربی کنارے کے دورے کے موقع پر انتباہی گولیاں چلائیں، تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

صیہونی فوج کی کاروائی پر سپین اور اٹلی کی جانب سے فوری مذمت کی گئی۔ 

فلسطینی وزارت خارجہ نے بھی "اسرائیلی قابض افواج کے اس وحشیانہ جرم کی مذمت کی، جس نے جان بوجھ کر فلسطینی ریاست کے ایک تسلیم شدہ سفارتی وفد کو فیلڈ وزٹ کے دوران براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا”۔

ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو "جوابدہ” ٹھہرائے۔

 انہوں نے مزید کہا: "سفارت کاروں کی زندگیوں کو لاحق کوئی بھی خطرہ ناقابل قبول ہے۔”

 اسرائیلی فوج نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یورپی سفارت کاروں کا وفد منظور شدہ راستے سے ہٹ کر ایک ایسے علاقے میں داخل ہوا جہاں انہیں جانے کا اختیار نہیں تھا۔”

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے