بھوپال-ریوا وندے بھارت ایکسپریس سے ٹکرا گئیں زیر تعمیر پُل کی سلاخیں، بڑا حادثہ ٹل گیا

بھوپال-ریوا وندے بھارت ایکسپریس سے ٹکرا گئیں زیر تعمیر پُل کی سلاخیں، بڑا حادثہ ٹل گیا

تیز رفتار سے گزر رہی وندے بھارت ایکسپریس میں کوچ سی-3 سے سی-7 تک سلاخوں سے رگڑتے ہوئے نکل گئی، کئی کوچز کے شیشے ٹوٹ گئے۔ لوکو پائیلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک دی۔

<div class="paragraphs"><p>وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس</p></div>

وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس

user

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں عبید اللہ گنج اسٹیشن کے پاس بدھ (21 مئی) کو دوپہر کے قریب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ رانی کملاپتی سے ریوا جا رہی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ایک زیر تعمیر پل کی سلاخوں سے ٹکرا گئی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ’گتی شکتی پروجیکٹ‘ کے تحت زیر تعمیر پُل کی سلاخیں تیز آندھی کی وجہ سے ٹریک کی جانب مڑ گئی تھیں۔

تیز رفتار سے گزر رہی وندے بھارت ایکسپریس میں کوچ سی-3 سے سی-7 تک سلاخوں سے رگڑتے ہوئے نکل گئی، کئی کوچز کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع سے یہ بھی خبر ملی ہے کہ زیر تعمیر پُل پر ڈالا گیا ترپال بھی اڑ کر او ایچ ای لائن سے لپٹ گیا تھا۔ لوکو پائیلٹ نےفوری طور پر ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک دی۔ ٹرین کے اچانک رکنے سے مسافرین کے درمیان افراتفری مچ گئی، حالانکہ کسی بھی مسافر کو معمولی سی بھی چوٹ نہیں آئی۔

واقعہ پیش آنے کے بعد ریلوے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ ساتھ ہی واقعہ کی مختلف زاویے سے تحقیقات جاری ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعہ کو قبل ازوقت روکا جا سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وندے بھارت ٹرین رانی کملاپتی اسٹیشن سے دوپہر 3:30 بجے روانہ ہوئی تھی اور منڈی ڈیپ-عبید اللہ گنج اسٹیشن کے درمیان حادثہ کے بعد تقریباً 1 گھنٹہ تک کھڑی رہی۔ یہ حادثہ 3:45 کے قریب پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے