شہید رئیسی لوگوں کے لئے محبوب کیوں ہیں؟

شہید رئیسی لوگوں کے لئے محبوب کیوں ہیں؟

مہر خبررساں ایجنسی – صوبائی گروپ- شہرام محمدی: شہید مطہری کے نقطہ نظر سے، کائنات کے بارے میں کسی مکتبہ فکر کے طرز تفکر کو اس مکتب کی فکری بنیاد سمجھا جاتا ہے اور یہی بنیاد جہاں بینی کہلاتی ہے۔

جہاں بینی ہی لوگوں کے اہداف اور ترجیحات کا تعین کرتی ہے اور اسی طرح ان کے سماجی تعلقات، نازک حالات میں فیصلہ سازی، اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویے اور "طرز زندگی” کو بھی متاثر کرتی ہے۔ 

اسلامی انقلاب کے نعرے آفاقی اور فطری خصوصیات کے حامل ہیں اور ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ چنانچہ انقلاب اسلامی ایران کا چار دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ اگر کوئی فرد کسی بھی حیثیت میں ان نعروں کو دوبارہ پیش کرتا ہے اور اندرونی اور بیرونی دباؤ کے خوف کے بغیر سنجیدگی سے ان پر عمل کرتا ہے تو اسے ملک کے اندر اور خاص طور پر عوام میں انقلاب کے اصل وارث کی حیثیت سے اور بیرون ملک اور آزادی پسند اور انصاف پسند قوموں میں مستقل مقبولیت اور احترام حاصل ہوگا۔ 

جہاں بینی کی دو قسمیں ہیں: "الٰہی” اور "مادی”۔ الہی جہاں بینی توحیدی نقطہ نظر اور فلسفیانہ شکل رکھتی ہے اور اپنے خیالات کا اظہار استدلال کے ساتھ کرتی ہے، یعنی یہ استدلال اور استدلال پر مبنی مسائل کو پیش کرتی ہے اور عام طور پر، فرد کے انفرادی، مذہبی اور سماجی طرز زندگی کی تشکیل کرتی ہے۔ جس سے فرد میں جذبہ جہاد، عدل وانصاف، عوام دوستی ، خلوص، مظلوموں کی حمایت، محروموں کی دیکھ بھال اور صبر و تحمل جیسی صفات پیدا ہوجاتی ہیں۔

چونکہ اس کی فکری بنیاد توحیدی اور الٰہی ہے اس لیے اس کی سرگرمیوں کا نتیجہ بھی تمام مطلوبہ صفات کا بھرپور اظہار ہے اور اسے دلوں کا محبوب بنا دیتا ہے۔

شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی شخصیت کا مذکورہ بالا دو مرکزی عنوانات کے تحت تجزیہ کیا جا سکتا ہے:

شہید کے پاس الہی جہاں بینی، سوچنے کا انداز، طرز عمل اور اس کے نتیجے میں ایک مقام تھا۔  اسلامی انقلاب نے توحیدی جہاں بینی کے ذریعے دنیا پر غلبہ پانے والی مادی جہاں بینی پر فتح حاصل کی، اس لیے اسلامی جمہوریہ کے ہر عہدیدار نے ان نعروں کو اپنی حقیقی خدمات کا مرکز بنایا ہے۔ یوں وہ دنیا بھر کے مظلوموں اور آزادی پسندوں کی امید اور دلوں کا محبوب بن جاتا ہے اور شہید رئیسی ان خصوصیات کے حامل تھے۔

جب کہ ملک کے اندر کتنے سیاست دانوں نے اپنی سرگرمیوں کے آغاز سے یا راستے میں توحیدی جہاں بینی چھوڑ دی یا انقلاب کے اصل نعروں سے دستبردار ہوئے جس کے نتیجے میں عوام سے دوری جیسے خوف ناک انجام سے دوچار ہوئے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے