ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی 60 ملین ڈالر کی امداد روک دی

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی 60 ملین ڈالر کی امداد روک دی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غزہ میں صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والے امریکی اداروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں عروج پر ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ملنے والی امدادی رقم روک دی ہے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دو ماہ کے دوران ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف تیسرا بڑا مالیاتی اقدام ہے، جس کے بعد ادارے کو مجموعی طور پر 2.7 ارب ڈالر کی وفاقی امداد سے محروم کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ صحت نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ہارورڈ یونیورسٹی کی امداد روکنے کا اعلان کیا اور دعوی کیا کہ یہ اقدام اعلیٰ تعلیم میں شہری حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اگرچہ سرکاری بیان میں شہری حقوق کا حوالہ دیا گیا ہے، لیکن ناقدین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پالیسیاں سیاسی دباؤ، نظریاتی اختلافات اور یونیورسٹیوں میں فلسطینی حمایت یا دیگر مزاحمتی سرگرمیوں سے متعلق ہو سکتی ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے