خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی

خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس تباہ ہوگئی، جب کہ بس میں سوار 4 بچے جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق بس پر خودکش حملہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول بس میں دھماکا خود کش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہوا، اسکول بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہوئے۔

 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان کے صدر آصف زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر کعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں اسکول بس پردہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ ان کی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے