ایرانی ساحل کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ، برطانوی سیکورٹی کمپنی

ایرانی ساحل کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ، برطانوی سیکورٹی کمپنی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ پانامہ کے پرچم کے تحت چلنے والے آئل ٹینکر کو ایرانی ساحلی شہر کے نزدیک حادثہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانامہ کے پرچم کے تحت چلنے والا یہ ٹینکر متحدہ عرب امارات سے منسلک بتایا جاتا ہے۔ حادثے کے وقت آئل ٹینکر تقریباً 51 بحری میل شمال مغرب میں موجود تھا۔

برطانوی ایجنسی نے کہا کہ جہاز سے ایک ہنگامی پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ جہاز کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

کمپنی کے دعوے کے مطابق، ایک اندازے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جہاز ایران کے شیڈو فلیٹ یعنی پابندیوں سے بچنے کے لیے زیرِ زمین سرگرم آئل نیٹ ورک سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی نوعیت کے دوسرے بحری جہاز کو پہلے ہی امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے تحت بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے۔

ابھی تک ایران یا متحدہ عرب امارات نے برطانوی سیکورٹی ایجنسی کے ان دعوؤں پر کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے