نچلی عدالتوں میں ججوں کی تقرری: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، امیدواروں کے لیے تین سال کی وکالت لازمی

سپریم کورٹ کے مطابق، یہ ضروری ہے کہ سول جج (جونئر ڈویژن) کے امتحان میں شریک ہونے والے کسی بھی امیدوار کے پاس عدالتوں میں تین سال کی وکالت کا تجربہ ہو۔ یہ تجربہ بار میں کم از کم 10 سال سے رجسٹرڈ وکیل سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ جو امیدوار پہلے ہی لا کلرک کے طور پر کام کر چکے ہوں، ان کی اس مدت کو بھی قابل قبول تجربے میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، منتخب ہونے والے جج صاحبان کو عدالتی کارروائی شروع کرنے سے پہلے ایک سال کی تربیت لینا ضروری ہوگا۔