ایران کا فضائی دفاعی نظام پہلے سے کئی گنا مضبوط ہوگیا ہے، جنرل باقری

ایران کا فضائی دفاعی نظام پہلے سے کئی گنا مضبوط ہوگیا ہے، جنرل باقری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور تیاریوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

تہران میں فضائی دفاع کے کمانڈروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض شعبوں میں ہم نے غیر ملکی طاقتوں کی سرگرمیوں کی شناخت اور نگرانی کی صلاحیت میں پانچ گنا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک پروازوں اور انہیں تباہ کرنے والے نظاموں کی صلاحیتیں دو سے تین گنا بہتر ہو چکی ہیں۔

جنرل باقری نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں کو کسی بھی قدم سے پہلے کئی بار سوچنا چاہیے۔ وہ جان لیں کہ ہمارے فضائی حدود کی خلاف ورزی ان کے لیے بھاری نقصان کا باعث بنے گی۔ ان کا نقصان متوقع فوائد سے کئی گنا زائد ہوگا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے