آئی پی ایل 2025: قریبی مقابلہ میں راجستھان رائلس کو 10 رنوں سے شکست دے کر پلے آف کے قریب پنجاب کنگس

آئی پی ایل 2025: قریبی مقابلہ میں راجستھان رائلس کو 10 رنوں سے شکست دے کر پلے آف کے قریب پنجاب کنگس

پنجاب کنگس کی شاندار جیت میں سب سے اہم کردار نہال وڈھیرا (37 گیندوں میں 70 رن) اور مین آف دی میچ ہرپریت برار (4 اوورس 22 رن 3 وکٹ) کا رہا۔

<div class="paragraphs"><p>پنجاب کنگس کے کھلاڑی، تصویر بشکریہ @PunjabKingsIPL</p></div><div class="paragraphs"><p>پنجاب کنگس کے کھلاڑی، تصویر بشکریہ @PunjabKingsIPL</p></div>

پنجاب کنگس کے کھلاڑی، تصویر بشکریہ@PunjabKingsIPL

user

پنجاب کنگس نے راجستھان رائلس کو 10 رنوں سے شکست دے کر پلے آف کی دعویداری کو مزید مظبوط کر لیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم نے 20 اوورس میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں راجستھان کی ٹیم مکمل 20 اوورس میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 209 رن ہی بنا پائی۔ پنجاب کی جیت میں سب سے اہم کردار نہال وڈھیرا (37 گیندوں میں 70 رن) اور مین آف دی میچ ہرپریت برار (4 اوورس 22 رن 3 وکٹ) کا رہا۔

پہلے بلے بازی کرنے کے لیے اتری پنجاب کنگس کی شروعات انتہائی خراب رہی، صرف 34 رن کے اسکور پر 3 وکٹ گر گئے تھے۔ اس کے بعد نہال وڈھیرا (37 گیندوں میں70 رن)، ششانک سنگھ (30 گیندوں میں 59 رن)، کپتان شریس ایئر (25 گیندوں میں 30 رن) اور عظمت اللہ عمر زئی (9 گیندوں میں 21 رن) کی اننگ کی وجہ سے پنجاب کنگس 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنوں کا ایک ناممکن سا ہدف راجستھان رائلس کے سامنے رکھنے میں کامیاب ہوا۔ اگر گیند بازی کی بات کی جائے راجستھان رائلس کی جانب سے تشار دیش پانڈے نے 2 وکٹ، کوین مفاکا، ریان پراگ اور آکاش مادھوال نے 1 وکٹ حاصل کی۔

220 رنوں کے جواب میں راجستھان کی ٹیم نے اننگ کی شروعات طوفانی انداز میں کی۔ سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی اور یشسوی جیسوال نے 4.5 اوورس میں ہی 76 رن بنا ڈالے۔ راجستھان کی جانب سے دھرو جوریل (31 گیندوں میں 53 رن)، یشسوی جیسوال (25 گیندوں میں 50 رن)، ویبھو شوریہ ونسی (15 گیندوں میں 40 رن) اور کپتان سنجو سیمسن (16 گیندوں میں 20) رن نے ٹیم کو جیت دلانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن 7 وکٹوں کے نقصان پر 209 رن ہی بنا پائے۔ اگر پنجاب کے گیند بازوں کی بات کی جائے تو مین آف دی میچ ہرپریت برار نے 3 وکٹ، مارکو یانسن اور عظمت اللہ عمر زئی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح ہو کہ رواں آئی پی ایل سیزن میں راجستھان اپنی مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے 13 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں مقام پر ہے۔


[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے