ہندوستان کے پہلے جوہری تجربے کی 51ویں سالگرہ، راہل گاندھی نے اندرا گاندھی کو پیش کیا خراجِ تحسین

ہندوستان کے پہلے جوہری تجربے کی 51ویں سالگرہ، راہل گاندھی نے اندرا گاندھی کو پیش کیا خراجِ تحسین

راہل گاندھی نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’محترمہ اندرا گاندھی کی قیادت میں، ہندوستان نے 51 سال پہلے راجستھان کے پوکھرن میں ‘آپریشن اسمائلنگ بدھّا’ کے نام سے پہلا جوہری تجربہ کیا۔‘‘

انہوں نے ان سائنس دانوں اور محققین کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور قابلیت نے ہندوستان کو جوہری طاقت سے لیس ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا۔ راہل نے لکھا، ’’میں ان باصلاحیت سائنس دانوں اور محققین کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی لگن نے یہ ممکن بنایا۔ ان کی وراثت آج بھی زندہ ہے اور آئندہ نسلوں کو تکنیکی ترقی اور ملک کی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔‘‘

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے