روس کا یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ، ایک ساتھ داغے 273 ڈرونز، شہروں میں تباہی کا منظر

روس کا یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ، ایک ساتھ داغے 273 ڈرونز، شہروں میں تباہی کا منظر

یوکرین کے ڈس انفارمیشن سینٹر کے سربراہ آندرئی کوولینکو نے ڈرونز حملے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’روس نے ہمیشہ بات چیت کے وقت دھمکانے کے لیے جنگ کا سہارا لیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>یوکرین کے شہروں میں بھاری تباہی/ ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>یوکرین کے شہروں میں بھاری تباہی/ ویڈیو گریب</p></div>

یوکرین کے شہروں میں بھاری تباہی/ ویڈیو گریب

user

روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں روس نے یوکرین پر تابڑ توڑ 273 ڈرونز داغے۔ حملے کے بعد یوکرین کے شہروں میں تباہی کے منظر سامنے آئے ہیں۔ کیف میں ایک خاتون کی موت ہوئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے افسروں نے بتایا کہ یہ حملہ جنگ کی شروعات سے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روس نے زیادہ تر حملے کیف کے سینٹرل علاقے اور ملک کے مشرقی حصوں ڈنی پروپیتروسک اور ڈونیسک علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے فروری 2025 میں روس نے 267 ڈرونز حملے کیے تھے جو اس وقت سب سے زیادہ تھے۔

اتوار کی صبح سویرے ہوئے حملوں میں کیف علاقے کے اوبوکیف ضلع میں 28 سالہ ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ ایک چار سال کا بچہ سمیت 3 لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حملے میں کئی رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کے دفاعی دستہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 88 ڈرونز مار گرائے ہیں جبکہ 128 نقلی ڈرونز بغیر کسی کو نقصان پہنچائے گر گئے۔ کیف اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 9 گھنٹے تک فضائی حملے کی وارننگ جاری رہی۔ یوکرین کے ڈس انفارمیشن سینٹر کے سربراہ آندرئی کوولینکو نے کہا، ’’روس نے ہمیشہ بات چیت کے وقت دھمکانے کے لیے جنگ کا سہارا لیا ہے۔‘‘

گزشتہ روز بھی روس کے ڈرون سے یوکرین کے سُمی علاقے میں ایک بس پر حملہ ہوا تھا، جس میں 9 عام شہری مارے گئے تھے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اسے ’جان بوجھ کر حملہ‘ قرار دیتے ہوئے روس پر سخت پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس نے حالانکہ دعویٰ کیا کہ اس نے نے ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں استنبول میں روس-یوکرین کے درمیان تین سال بعد امن پر ہوئی بات چیت ناکام رہی تھی۔ دونوں فریقوں نے صرف قیدیوں کے تبادلے پر معاہدہ کیا لیکن جنگ بندی پر کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر پیر کو روس کے صدر پوتن اور یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بات چیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے