مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور گذشتہ ہفتے میں ہوا۔ فریقین نے اب تک مذاکرات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خطے کے دیگر ممالک کی طرح عراق نے بھی مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ حسین فؤاد نے بغداد میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔
انہوں نے عمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سلطنت عمان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ عراق ان مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید رکھتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
فؤاد حسین نے عرب سربراہ اجلاس میں عرب ممالک کی مؤثر شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عرب رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل حمایت اور ان کے خلاف ہونے والی تمام جارحیت کی مخالفت کی۔