مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے بغداد میں عرب لیگ کے 34ویں سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا: میں عراق کے عوام اور حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان شاندار تعلقات گہرے رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
حسین ابراہیم طہ نے فلسطین کاز کو عالم اسلام کے لیے ایک ضروری مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہماری تنظیم کے اہداف کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت دی جائے گی۔
حسین ابراہیم طہ نے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔