پنجاب میں عآپ حکومت کے خلاف ٹرانسپورٹ ملازمین کا احتجاج، بڑے مظاہرے کی وارننگ

اس موقع پر پی آر ٹی سی ورکرز یونین کے صدر آزاد جسمیر سنگھ نے کہا کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ملازمین کے حق میں فیصلے سنائے جانے کے باوجود انہیں ڈیوٹی پر واپس نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے وعدہ کیا تھا کہ تمام ملازمین کو بحال کیا جائے گا لیکن وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے غیر ماہر ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ کو تنخواہ مل جاتی تھی لیکن اب تنخواہیں دو قسطوں میں اور 25 تاریخ تک دی جا رہی ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اگر عام عوام کے لیے مفت سفر کی سہولت جاری رکھنی ہے تو پی آر ٹی سی کو اس کی ادائیگی وقت پر کی جائے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں متاثر نہ ہوں۔