پاکستان کے دوست ترکیہ کو بھی پانی بحران کا سامنا، استنبول میں پانی پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان

ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے لوگوں کو اب پانی کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ جون 2025 سے استنبول میں پانی مہنگا ہو رہا ہے اور ٹیرف میں 10 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔


پانی / آئی اے این ایس
ہندوستان کے ذریعہ سندھو آبی معاہدہ معطل کیے جانے سے پاکستان میں زبردست پانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان کے دوست ترکیہ میں بھی لوگوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے لوگوں کو پانی کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ جون 2025 سے استنبول میں پانی کے لیے لگنے والا ٹیرف 10 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ یعنی مہنگائی کی مار برداشت کر رہے ترکیہ میں اب پانی کی وجہ سے بھی جیب پر بھاری بوجھ پڑنے والا ہے۔
اس فیصلے کا براہ راست اثر عام کنبوں پر پڑے گا۔ نئی شرح کے مطابق پہلے سلیب یعنی 15 کیوبک میٹر تک پانیا ستعمال کرنے والوں کو اب 42.37 لیرا (تقریباً 1.09 ڈالر) کی جگہ 46.62 لیرا فی کیوبک میٹر رقم ادانی کرنی ہوگی۔ یہ سلیب تقریباً 85 فیصد استنبول والوں پر نافذ ہوتا ہے۔ 16 سے 30 کیوبک میٹر کے درمیان پانی خرچ کرنے والے اب 64.58 لیرا کی جگہ 71.04 لیرا اور 31 کیوبک میٹر سے اوپر خرچ کرنے والوں کو 93.40 لیرا کی جگہ 102.75 لیرا فی کیوبک میٹر رقم ادا کرنی ہوگی۔
صرف گھریلو ہی نہیں، بلکہ کمرشیل پانی استعمال کرنے والوں کو بھی سبھی زمرے میں تقریباً 10 فیصد اضافی شرح کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ آئی ایس کے آئی کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور آپریشن کاسٹ کے سبب یہ قدم اٹھانا ضروری ہو گیا تھا۔ آئی بی بی کونسل نے ایک اور اہم فیصلہ لیا ہے۔ اس کے تحت اب 2025 میں ہر ماہ پانی اور سیوریج شرح کو آٹومیٹیکلی اپڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ اپڈیٹ ترکیہ کے آفیشیل اسٹیٹسٹک ادارہ (ترک اسٹیٹ) کے ذریعہ جاری کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور ڈومیسٹک پروڈیوسر پرائز انڈیکس (ڈی-پی پی آئی) کی اوسط کی بنیاد پر ہوگا۔ نئی شرح ہر ماہ کے اعداد و شمار جاری ہونے کے 3 کام کے دنوں کے اندر نافذ کر دیے جائیں گے۔
اس میٹنگ کی صدارت آئی بی بی کے ڈپٹی اسپیکر گوکہان گمشداگ نے کی۔ آئی ایس کی آئی کے ایکٹنگ جنرل منیجر واہت ڈوگان نے 2024 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی، جسے 145 کے مقابلے 95 ووٹوں سے اکثریت میں پاس کر دیا گیا۔ استنبول کے لاکھوں باشندوں کے لیے یہ فیصلہ آنے والے مہینوں میں ان کی جیب پر اثر ڈال سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ترکی پہلے سے ہی مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔